سفید بالوں کو سیاہ کرنا

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان نسخہ

کراچی (پاک صحافت) بالوں کا سفید ہونا عام مسئلہ ہوگیا ہے،  وقت سے پہلے بالوں کے سفید ہونے کے باعث اکثر افراد ذہنی طور پر پریشان ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی سفیدی کا تعلق صرف خوراک سے ہی نہیں ہوتا بلکہ بعض بیماریوں کے اثرات کی وجہ سے بھی بال قبل از وقت سفید ہونے لگتے ہیں۔ خیال رہے کہ بالوں کی سیاہی قائم رکھنے کے لیے انسانی جسم میں فولاد اور بالوں کی مضبوطی کے لیے کاپر زنک، سلفر، آئیوڈین، کیراٹینن اور میلانین وغیرہ کی مطلوبہ مقداروں کا پورا ہونا لازمی ہے۔

بال سفید ہونا شروع ہوجائیں تو لوگ انہیں چھپانے اور اس کی روک تھام کے لیے مختلف ہیئرکلرز لگاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بالوں کو مضبوط اور سیاہ رکھنے کا آسان اور گھریلو قدرتی طریقہ بتائیں گے، جن پر عمل کرکے اس  مسئلے پر آپ  خود کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں۔ آج ہم کو ماہرین کی جانب سے بتائے گئے مفید مشوروں سے آگاہ کریں گے۔  جس پر عمل کرتے ہوئے سفید بالوں کو بغیر کسی ہیئر کلر کے کالا کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نسخہ بنانے کے لئے آپ کو ایک گلاس پانی، کڑی پتا، ایلو ویرا کا ایک ٹکڑا، السی کے بیج، کلونجی اور کالا زیرا کی ضرورت ہوگی، جس کی ترکیب یہ ہے کہ ایک گلاس پانی کو ابالیں اور اور اس دوران اس میں کڑی پتے کی ایک گڈی ڈال دیں، ایک ایلو ویرا کا ٹکڑا اورایک ایک چمچ السی کے بیج کالا زیرا اور کلونجی بھی شامل کردیں۔ جب یہ ابلتا ہوا پانی اتنا کھول جائے کہ اس کی مقدار آدھے گلاس سے بھی کم رہ جائے تو اس پانی میں ایک کپ سرسوں کا تیل ڈال کر ایک بار پھر پکائیں جس کے بعد یہ تیل تیار ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تیل کو کم از کم ہفتے میں دوبار لگانا چاہیے جس سے آپ کے سفید بال رفتہ رفتہ بتدریج کالے ہوتے چلے جائیں گے اور تین ماہ کے بعد اس کا بہترین رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے