اسرائیل کا خائن عرب ممالک کے نام پہلا حکم نامہ جاری، کہا عرب ممالک اسرائیل کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کریں

اسرائیل کا خائن عرب ممالک کے نام پہلا حکم نامہ جاری، کہا عرب ممالک اسرائیل کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کریں

تل ابیب (پاک صحافت) اسرائیل نے خائن عرب ممالک کے نام پہلا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ان سے خصوصی سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل اپنے خلیجی عرب اتحادیوں کے ساتھ کوئی دفاعی سمجھوتا نہیں بلکہ خصوصی سکیورٹی انتظامات چاہتا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ بات اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کان کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ خلیجی عرب ممالک کے ساتھ ایک دفاعی سمجھوتے پر غور کیا جارہا ہے، بینی گینز نے کہا کہ اس کے بجائے سکیورٹی تعلقات استوار کیے جائیں گے۔

انہوں نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ کوئی دفاعی معاہدہ ہوگا بلکہ ہم ہر اس ملک کے ساتھ دفاعی تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں جس سے ہمارے تعلقات استوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہمارے پاس خصوصی سکیورٹی تعلقات کے قیام کا عمل ہے اور اس انتظام میں ہم اپنے تعلقات جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم انہوں نے ان سکیورٹی انتظامات کی مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو لاک ہیڈ مارٹن کے ساختہ 50 ایف 35 لڑاکا جیٹ فروخت کرنے کی مخالفت نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کے آخری ایام میں یو اے ای کو یہ لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی تھی لیکن اب صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ اس سودے پر نظرثانی کررہی ہے۔

بینی گینز سے جب اس ڈیل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کی فوجی برتری برقرار رکھی جانی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لڑاکا طیارے تو پہلے ہی اسرائیلی فضائیہ کے فلیٹ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے