ایران نے دہشت گردی کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکا کے اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کردیں
WASHINGTON, DC - FEBRUARY 09: U.S. President Donald Trump meets with members of the airline industry at the White House February 9, 2017 in Washington, DC. Trump held a listening session with the group to advance issues relative to the airline industry. (Photo by Win McNamee/Getty Images)

ایران نے دہشت گردی کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکا کے اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کردیں

تہران (پاک صحافت)  ایران نے انسانی حقوق کی پامالی اوردہشت گردی کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکا کے اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض امریکی اعلی حکام کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کیخلاف دہشتگردانہ اور انسانی حقوق کے خلاف اقدامات کرنے کی وجہ سے ایرانی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی محکمہ خارجہ نے پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے علاقے میں امریکی مہم جوئی اور دہشتگردانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر بعض امریکی حکام کیخلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض امریکی حکام نے دہشتگردی کی حمایت کرنے اور اسے فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو ہمارے علاقے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے بین الاقوامی قوانین بشمول انسانی حقوق کیخلاف ورزی کی، لہذا اسلامی جمہوریہ ایران نے ان کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکہ کے سابق وزیر جنگ مارک اسپیر، امریکی محکمہ جنگ کے قائم مقام کرسٹوفر میلر، وزیر تجارت اسٹیون منوچین، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی سربراہ جینا ہیسپل، امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیرجان بولٹن، امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے برائے ایرانی اموربرایان ہوک، امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ برائے ایرانی امور الیوٹ آبرامز اور امریکی دفتر برائے خارجہ اثاثوں کے کنٹرول کے سربراہ (او اے ایف) آندریا گاکی وہ امریکی عہدیدار ہیں جن پر ایران نے پابندیاں عائد کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد کو جنرل قاسم سلیمانی اوران کے ساتھیوں کے قتل کی کارروائی کی ہدایت اور رہنمائی، اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف دہشتگردانہ اقدامات کی منصوبہ بندی کرنے، دہشت گرد گروہوں کی تشکیل، ان کی مالی اعانت، اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے، فلسطین کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے اقدامات بالخصوص ایرانی سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل کی حمایت کرنے، ایرانی عوام کیخلاف ظالمانہ پابندیوں اور معاشی دہشتگردی جیسے اقدامات کی وجہ سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے