مریم نواز

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو نیب نے طلب کر لیا

لاہور (پاک صحافت) نیب ایک بار متحرک ہو گئی،نیب نے مریم نواز کو 2 مارچ کو صبح 11 بجے کو طلب کر لیا ہے نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو طلب کر لیا، اس سے قبل مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 کنال زمین کی انکوائری سے متعلق طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو جاتی امرا کیس میں طلب کر لیا۔مریم نواز شریف کو نیب کی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔اس سے قبل مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 کنال زمین کی انکوائری سے متعلق طلب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جو نیب اپوزیشن کے لیے تھا وہی حکمرانوں کے لیے بھی رہے گا، مریم نواز کاواضح اعلان

مریم نواز نے 200 کنال زمین 2013 میں خریدی ہے جس کی وجہ سے انہیں پیشی کے دوران ذرائع آمدن کے ساتھ پیش ہونے کا کہا گیا ہے تاہم مریم نواز کو متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے۔  نیب حکام نے مریم نواز کی طلبی کا نوٹس اور سوالنامہ جاتی امراء ارسال کیا گیا تھا۔

سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ جاتی امرا 1440 کینال اراضی کی تفصیلات سے نیب کو بتایا جائے۔ زمین جب خریدی گئی تو ذرائع آمدنی کیا تھے؟ زمین کی خریداری کا طریقہ کیا تھا؟ اراضی کا ٹیکس ادا کیا گیا؟ زمین زرعی یا کمرشل استعمال میں رہی؟

ذرائع کے مطابق مریم نواز پر رائے ونڈ میں خلاف قانون اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے، شریف خاندان کی جانب سے 2013 میں 3568 کنال اراضی خلاف قانون خریدی گئی اور سب سے زیادہ زمین نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل ہوئی جو 1936 کنال تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے نام 12 ،12 ایکڑ زمین منتقل ہوئی اور زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا جبکہ 2015 میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے توسط لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا جس کے تحت شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دے دیا گیا جو شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے