اسرائیلی حکومت کی جانب سے سینکڑوں صہیونی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت، اردن نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

اسرائیلی حکومت کی جانب سے سینکڑوں صہیونی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت، اردن نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

اردن (پاک صحافت) اردنی حکام نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے 230 صہیونی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان ضعیف اللہ الفائض کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پولیس نے اردن کے محکمہ وقف کے افسران سے رابطہ کیے بغیر ہزاروں آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

اردنی ترجمان نے اسرائیل کے اقدام کو سراسر خلاف ورزی اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

الفائض نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ وقف یروشلم وہ واحد قانونی ادارہ ہے جو مسجد اقصیٰ کا انتظام سنبھالتا ہے، جس میں اس کا فیصلہ کرنا بھی شامل ہے کہ اندر کون داخل ہو سکتا ہے اور کون نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو یروشلم کے محکمہ وقف کے افسران کا احترام کرنا چاہیے۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں تلہ الفرنسیہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے حملے میں 17 سالہ فلسطینی زخمی ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 17 سالہ فلسطینی نوجوان محمد حسن ابو الحمص کو تشدد کا نشانہ بنایا، یہودی آبادکاروں کے تشدد سے فلسطینی شہری کے چہرے اور سر پرزخم آئے، یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کو پتھر مارے۔

غرب اردن اور بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینی شہریوں پر حملوں اوران کی املاک کی لوٹ مار کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ہودی آباد کاروں کی جانب سے پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاووں کا سسلہ جاری ہے، کل اتوار کو 230 یہود آباد کارتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو صہیونی فوج اور پولیس اہلکاروں‌ نے ان پر تشدد کیا اور یہودی آبادکاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔

اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ

شامی حکومت کے خاتمے پر ٹرمپ کا ردعمل

پاک صحافت دمشق پر اپوزیشن کے کنٹرول اور شامی حکومت کے زوال کے ردعمل میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے