اسلم غوری

جے یو آئی کے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔ اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے کسی ایک کارکن کو بھی کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ شیخ رشید وزیر داخلہ ہیں، شیخ رشید کو مشورہ ہے کہ وہ وزیر داخلہ بنے عمران خان کا شیرو نہ بنے۔ جے یو آئی کو شوکاز نوٹس ملا ہے نہ شیدا ٹلی دھمکیوں سے ڈرتے ہیں۔

اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو کوکین، بے حیائی، بدنامی، کشمیر فروشی اور بربادی کے زخم دئیے ہیں۔ اب تک تمام قانونی تقاضے پورے کیے اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، شیخ رشید ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہیں، انتظامیہ اپنا رویہ غیر جانبدارانہ رکھے۔ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے جھنڈوں والی گاڑیاں کیسے پہنچی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے