آذربائیجان سے شکست کے بعد آرمینیا شدید بوکھلاہٹ کا شکار، آرمینیائی اخبار نے ایٹم بم استعمال کرنے پر زور دے دیا

آذربائیجان سے شکست کے بعد آرمینیا شدید بوکھلاہٹ کا شکار، آرمینیائی اخبار نے ایٹم بم استعمال کرنے پر زور دے دیا

آذربائیجان سے شکست کے بعد آرمینیا میں شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے اور اس حوالے سے امریکا میں شائع ہونے والے آرمینیائی اخبار نے اپنے اداریے میں ایٹم بم کے استعمال پر زور دیا ہے۔

گزشتہ دنوں 6 ہفتوں کی لڑائی میں آرمینیا کو آذر بائیجان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور 3 دہائیوں سے قابض آرمینیائی فوج کو نگورنو کاراباخ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس شکست کے بعد امن معاہدے کے تحت کئی بڑے شہر آرمینیا کو خالی کرنے پڑے ہیں جن میں اغدام اور لاچین شامل ہیں جبکہ آرمینیائی عوام حکومت کے امن معاہدے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

اسی حوالے سے امریکا میں شائع ہونے والے آرمینیائی اخبار اسباریز نے اداریے میں آذربائیجان سے شکست کا بدلہ لینے کی ترغیب دی ہے اور ایٹم بم کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اخبار کے اداریے میں کہا گیا ہے کہ آرمینیائی حکومت آذربائیجان کے خلاف کوئی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرے اور آذری دارالحکومت باکو کو اگلے 5 ہزار سال کیلئے بنجر زمین میں بدل دے۔

دوسری جانب امریکی شہر لاس اینجلس میں آذربائیجان کے قونصلر جنرل نے اخبار کے اداریے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ سے امریکی قوانین کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ میں سب سے زیادہ جانی نقصان آرمینیا کا ہوا ہے اور اس کے ہزاروں فوجی مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے