انڈونیشیا

موسلا دھار بارشیں اور سیلاب سے انڈونیشیا میں 44 افراد ہلاک 9 زخمی

پاک صحافت انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا ٹنگارا میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی وجہ سے44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی محکمہ آفات BNPD کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صوبے کے شہر فلوریس کے مشرق میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب آ گیا۔

امدادی ٹیمیں اس وقت تک 20 افراد کی لاشیں نکال چکی ہے اور 9 افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے جبکہ 5 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

بیان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں گھر متاثر ہوئے ہیں  اور امدادی ٹیمیں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام نے آچا، سماٹرا، وسطی جاوا، دارالحکومت جکارتہ اور یوگیا کارتا میں بھی شدید بارشوں کی وارننگ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے