جرمن چانسلر

جرمن چانسلر کا صوبائی حکومتوں سے مطالبہ، کورونا کے خلاف پابندیوں کو ممکن بنائیں

برلن {پاک صحافت} جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا کے خلاف تدابیر کی پابندیاں ممکن بنائیں۔

مرکل نے  اے آر ڈی چینل پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ صوبائی حکومتوں کے اس سلسلے میں فوری حرکت کی ضرورت ہے تاکہ وبا کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جرمن چانسلر نے وفاقی ریاستوں کے سربراہان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میرکل کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو ایک سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام وفاقی ریاستوں میں ایک جیسے قوانین نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ جرمن چانسلر سخت پابندیوں کی حامی ہیں جبکہ کئی جرمن ریاستوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔

جرمن چانسلر نے ان علاقائی حکومتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے