اسماعیل ھنیہ

اسماعیل ھنیہ نے غرب اردن کو جلد آزاد کرانے کا دیا عندلیہ

غزہ {پاک صحافت} اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اپنے دورہ ترکی کے دوران گذشتہ روز ترکی کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج فلسطینی زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی قوم نے وطن عزیز کی ازادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ جس طرح قربانیاں دے کر فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی سے غاصب صہیونی دشمن کو نکال باہر کیا۔ اسی طرح جلد ہی غرب اردن کو بھی قابض دشمن سے آزاد کرایا جائے گا۔

ترکی کے اسپتالوں میں غزہ میں‌جنگ کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی عیادت کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ زخمی فلسطینی نہ صرف قوم بلکہ عرب اور مسلم اقوام کے کے سروں پرموجود تاج کے ہیرو ہیں۔ اپنے جسم پر گہرے زخم کھا کر انہوں‌نے فتح ونصرت کی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں اور زخمیوں کی تکالیف نے آزادی کی منزل کو قریب کردیا ہے۔

اپنے دورہ ترکی کے دوران اسماعیل ھنیہ ترک حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں‌نے قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی اصولی حمایت پرترک حکومت اور ترک عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی جنرل

ایران کے بجائے لبنان پر توجہ دیں۔ صیہونی جنرل

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے اس حکومت کے لیڈروں کو مشورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے