بلاول بھٹو

وزیرخارجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے ملاقات اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے سری نگر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس پر اپنے خدشات سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو 1990 میں ہجرت کر کے مقبوضہ سے آزاد کشمیر آنے والے مہاجرین نے بھارتی افواج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے درمیان آباد کاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یاد رہے کہ ملاقات کرنے والے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد میں مشتاق السلام، عزیر احمد غزالی، چوہدری محمد مشتاق، اقبال یاسین اعوان، علی محمد بٹ اور چوہدری فیروز دین شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے