ارسلان نصیر

کیا اداکار ارسلان نصیر نے متعدد بار بالی وڈکی آفرز ٹھکرادیں؟

کراچی (پاک صحافت) کی آپ جانتے ہیں معروف یوٹیوبر  اور حال ہی میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے اداکار  ارسلان نصیر نے متعدد بار بالی وڈ سے اداکاری کے لئے ملنے والی آفرز کو ٹھکرا دیا، یہاں تک کہ انہوں نے دبئی سےآئی آفر کو بھی ٹھکرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ارسلان نصیر ایک نجی ویب چینل میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے اداکاری میں ڈیبیو سے متعلق پوچھے گئے سوال پر  بالی وڈ سے آنے والی پیشکشوں سے متعلق انکشاف کیا۔ ارسلان نصیر کا کہنا تھا کہ انھیں بہت عرصے سے اداکاری کے حوالے سے آفرز  آ رہی تھیں، 2015 میں انھیں بالی وڈ سے بھی آفرز  آئیں لیکن انھوں نے کوئی دلچسپی ظاہر  نہیں کی۔

واضح رہے کہ اداکار ارسلان نصیر نے ان وجوہات کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اسی وقت پاکستان آئے تھے اور  پاکستان چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے تھے۔ ارسلان نصیر نے مزید بتایا کہ انھیں دبئی سے آفرز  آئیں لیکن وہ پاکستان چھوڑ کر تب بھی نہیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے