کیا آپ جانتے ہیں تھلاپتی وجے ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

(پاک صحافت) تھلاپتی وجے تامل فلم انڈسٹری کے معروف ستارے ہیں، ان کے پرستار نا صرف تامل ناڈو بلکہ قریبی ریاستوں میں بھی ہیں۔ایسی افواہیں تھیں کہ وجے ایک فلم کا معاوضہ 200 کروڑ لیتے ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  تھلاپتی تامل فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ لیکن وہ ایک فلم کیلئے 200 کروڑ نہیں بلکہ 125 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ تھلاپتی کی فلم ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے، کہانی چاہے کچھ بھی ہو، اس لیے پروڈیوسر بھی رسک لے لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ باکس آفس، ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ رائٹس کی مد میں تھلاپتی کی فلم کی کامیابی دیکھ کر پروڈیوسرز اسے اتنی بڑی رقم بھی دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

’سوڈھی‘ کے 10 بینک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کا انکشاف

(پاک صحافت) بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ دو ہفتے سے لاپتہ ہیں، انکے بارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے