سیلفی

مہوش حیات نے ڈیوڈ بیکم کے ساتھ اپنی تصویر کو ’سیلفی آف دی ایئر‘ قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) مہوش حیات نے ڈیوڈ بیکم کے ساتھ اپنی تصویر کو ’سیلفی آف دی ایئر‘ قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے کے دوران مشہور کھلاڑی ڈیوڈ بیکم کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سابق  برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکم کے ساتھ سیلفی لے کر پوسٹ کی۔ اداکارہ کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر خوب دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا نے 36 سال بعد قطر میں ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ جیتا ہے، فائنل میں کانٹے کا مقابلہ ہوا اور فرانس کو پنالٹی کک پر شکست ہوئی۔ ارجنٹینا کی جیت پر بالی ووڈ اور پاکستانی فنکار بھی خوش نظر آئے، کئی فنکاروں نے اسٹیڈم میں بیٹھ کر براہ راست ورلڈکپ کا فائنل دیکھا، تو کسی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار

فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے

(پاک صحافت) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اہلیہ ثناء فیصل کے لیے اسٹائلسٹ بن گئے، ویڈیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے