اداکارہ منشا پاشا

معروف اداکارہ و ماڈل منشا پاشا کی طبیعت ناساز، دعاؤں کی اپیل کردی

کرا چی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل منشا پاشا کی طبعیت ناساز ہوگئی، جس پر انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی خصوصی اپیل کر دی ہے۔ منشا پاشا نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم دعا کریں کہ میں جلد صحتیاب ہوجاؤں۔‘

تفصیلات کے مطابق منشا پاشا نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’وہ گزشتہ 10 دن سے شدید بیمار ہیں اور اب وہ آہستہ آہستہ صحتیاب ہورہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ رہے کہ رواں سال اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کر لیا تھا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے