قاسم خان

معروف اداکار قاسم خان ڈپریشن میں مبتلا، سشانت سنگھ کی طرح خودکشی کی دھمکی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے معروف اداکار قاسم خان نے ڈپریشن میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی طرح خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں قاسم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار قاسم خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم اسٹوری پر لکھا تھا کہ اداسی میرے سر پر حاوی، اسٹریس، بحث مجھے کوئی سمجھے نہ ذرا بھی، کیوں نہ سشانت کی طرح میں بھی کرلوں پھانسی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں اچانک خودکشی کر لی تھی۔یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستانی  اداکارہ مشال خان نے بھی  اداکار قاسم خان سے تعلق کا اشارہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ مشال خان کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی تھیں جن میں مشال خان کی تیسری انگلی میں خوبصورت انگوٹھی کو بھی جگمگاتے دیکھا گیا تھا ۔ اس تصویر کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ اداکارہ مشال خان اور اداکار قاسم خان نے منگنی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے