شاہ رخ خان

فلم  پٹھان کی غیر معمولی کامیابی نے گزشتہ 4 سال کی ناکامیاں بھلا دیں

کراچی (پاک صحافت) بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فلم کی غیر معمولی کامیابی نے گزشتہ 4 سال کی ناکامیاں بھلا دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ فلم ’زیرو‘ کے باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہونے پر لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا تھا کہ اب میری فلمیں نہیں چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم ’پٹھان‘ کے حوالے سے گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلم زیرو کے بعد جب میں نے اس قسم کی باتیں سنیں تو متبادل کاروبار کرنے کا سوچنا شروع کردیا، میں نے اطالوی کھانے پکانا بھی سیکھے تا کہ اطالوی ریسٹورینٹ کھول سکوں اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو کھانا بنا کر کھلا سکوں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘زیرو’ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی مگر اب 4 سال بعد گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ متعدد تنازعات کا شکار ہونے کے باوجود بھی دنیا بھر میں باکس آفس پر کمائی کے نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، فلم ’پٹھان‘ مجموعی طور پر دنیا بھر سے اب تک 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے