فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار قوی خان 80 سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کرگئے

کراچی (پاک صحافت) فلم اورٹی وی کے معروف اداکار قوی خان 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اداکار قوی خان اپنے صاحبزادے عدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے جہاں ان کا انتقال ہوا، اداکار قوی کینیڈا کے وان شہر کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کے بیٹے عدنان قوی کے مطابق نماز جنازہ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ قوی خان نے اپنا کیرئیر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا تھا، انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم شہبازشریف نے نامور اداکار محمد قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوی خان نے فلم، ٹی وی،اسٹیج اور ریڈیو پر اپنے فن کا لوہا منوایا، تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز قوی خان کی صلاحیتوں کا ریاستی اعتراف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے