فردین خان

فردین خان کی موت کی خبریں، اداکار پریشان

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ اداکار فردین خان اپنی موت کی خبر سن کر پریشان ہوگئے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کے مشہور اداکار فردین خان کا کہنا ہے کہ وہ بھی دیگر فنکاروں کی طرح جعلی موت کی خبروں کا شکار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فردین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ دو بار ان کی جعلی موت کی خبریں وائرل ہوئیں جنہوں نے انہیں بے حد پریشان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار نے بتایا کہ ایک بار ان کی کار ایکسیڈنٹ میں موت ہونے کی خبر میڈیا پر آئی اور وہ خبر ان کی نظروں سے گزری تو وہ بہت پریشان ہوگئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ یہ سوچ کر پریشان ہوئے کہ اگر ان کی ماں کی یہ خبریں ملی تو کہیں وہ ہارٹ اٹیک سے نہ مر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ نے زیور گروی رکھ کر آلاتِ موسیقی کیلئے پیسے دیے، اے آر رحمٰن

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے