عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

کراچی  (پاک صحافت)  کچھ دن قبل ہی ماں بننے والی عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اپنے حمل کے دوران بھی سوشل میڈیا سمیت شوٹنگز کے لیے کافی متحرک نظر آئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق 16 نومبر کو عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی اولاد، بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔ عالیہ بھٹ نے جہاں اپنے ماں بننے کے عمل کو خوب انجوائے کیا اور میڈیا کی نظروں کا تارا بنی رہیں وہیں اُن کے ماں بننے کے بعد کی تصویر سے بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب بھی کتنی متحرک اور تروتازہ ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں دوبارہ سے بالکل توانا، تروتازہ اور اسمارٹ دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ ’آرام دہ‘ کے ساتھ کافی کپ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے