سینئراداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

کراچی (پاک صحافت) سینئر پاکستانی اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔ یاد رہے کہ طارق جمیل پراچہ کا شمار صرف بہترین اداکاروں میں ہی نہیں بلکہ کامیاب پروڈیوسرز میں بھی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طارق جمیل نے  اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ ‘آنچ’ بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی۔

واضح رہے کہ ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔ سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

’سوڈھی‘ کے 10 بینک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کا انکشاف

(پاک صحافت) بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ دو ہفتے سے لاپتہ ہیں، انکے بارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے