حریم شاہ شادی

سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شادی کے چرچے

کراچی (پا ک صحافت) سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شادی کے چرچے ہونے لگے، جس پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔  خیال رہے کہ حریم شاہ کی شادی شادی بھی مبینہ طور پر رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے، مگر لوگ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کون ہے وہ ایم پی اے، ملین ڈالر سوال صوبائی وزیروں تک بھی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔ کل انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی، ساتھ ہی اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔ اب خبریں گرم ہیں کہ حریم شاہ نے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے، حریم شاہ کے بیان کے بعد صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے مختلف مگر دلچسپ بیانات سامنے آنے لگے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم حریم شاہ نے فی الحال شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام  اور شادی کی تفصیلات  کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کارتک آریان کا مداحوں کو سرپرائز ، ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے ممبئی کی میٹرو میں سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے