حریم شاہ

حریم شاہ کا نگراں وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار

(پاک صحافت) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شا ہ نے نگراں وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا ظہار کر دیا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دوں گی۔

واضح رہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں نگران سیٹ اپ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اب اسی دوران حریم شاہ نے بھی نگران وزیر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حریم شاہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار

فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے

(پاک صحافت) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اہلیہ ثناء فیصل کے لیے اسٹائلسٹ بن گئے، ویڈیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے