دلیپ کمار

برصغیر کے عظیم اداکار، شہنشاہ جذبات دلیپ کمار انتقال کر گئے

ممبئی (پاک صحافت) برصغیر کے عظیم اداکار، کئی دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔ دلیپ کمار کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 98 سالہ دلیپ کمار کو گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پالکر کے مطابق اداکار نے بدھ کو اپنی آخری سانسیں بھارتی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لیں۔ دلیپ کمار کے اہل خانہ کے مطابق ان کی تدفین ممبئی کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار  کے نام سے مشہوریوسف خان1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے جسے صوبائی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا اور اسے عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے دلیپ کمارکو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ انہیں پاکستانی حکومت کی طرف سے 1998 میں نشان پاکستان سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے