امریکی اداکار کارل ویدرز 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

(پاک صحافت) مشہورِ زمانہ سیریز ’راکی‘ کے پانچ سیزن میں فکشنل کردار ’اپولو کریڈ‘ ادا کرنے والے امریکی اداکار کارل ویدرز 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کار ویدرز کی موت کا اعلان اُن کے اہلخانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ کارل ویدرز نے سلویسٹر اسٹالون کے ساتھ ’راکی‘ سیریز کی پہلی چار فلموں میں باکسر اپولو کریڈ کا کردار ادا کیا تھا اور یہی کردار اِن کی وجہ شہرت بھی تھا۔

واضح رہے کہ کارل ویدرز نے حال ہی میں ’اسٹار وار‘ کی سیریز ’دی مینڈلورین‘ میں بہترین اداکاری پر ایمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ کارل ویڈرز کے انتقال پر ’راکی‘ سیریز کے مداح، شوبز انڈسڑی سمیت ہر خاص و عام شخصیات بھی دکھ کا اظہار کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

’سوڈھی‘ کے 10 بینک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کا انکشاف

(پاک صحافت) بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ دو ہفتے سے لاپتہ ہیں، انکے بارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے