اشنا شاہ

اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی فلموں کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو آڑے  ہاتھوں لے لیا،  خیال رہے کہ اشنا شاہ نے انہیں فلم “ہیرا منڈی” بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں فلم ’ہیرا منڈی‘ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی تعاون ایک چیز ہے لیکن یہ تو صاف قبضہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی ڈائریکٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے  مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کی نقالی کرنے سے اس فلم کی اصلیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس فلم کے لیے بھرپور ثقافت اور تاریخ ہے لیکن ’ہیرا منڈی‘ اُن کیلئے نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اُشنا شاہ سے قبل منشا پاشا بھی ’ہیرا منڈی‘ پر فلم بنائے جانے پر ناخوش دکھائی دی تھیں۔ خیال رہے کہ رہے کہ بالی ووڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر ’ہیرا منڈی‘ نامی سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے