اداکار فیروز خان

اداکار فیروز خان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان کے  فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد پانچ ملین ہو گئی،  اس موقع پر اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی۔  جبکہ انہوں نے مداحوں کی جانب سے محبت دینے اور چاہنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شو بز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکارہ فیروز خان ان دنوں نجی  ٹی وی کی مشہور ڈرامہ سیریز ‘ خدا اور محبت ‘ کے سیز ن 3 کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 5ملین ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5 ملین ہونے پر اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے، پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’ بہت شکریہ ! آج میں آپ لوگوں کی محبت سے 5 ملین کی  تعداد تک پہنچ چکا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے