پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج پر مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی 9 میں درج کیا گیا، مقدمے میں عامر کیانی، قیوم عباسی، فیصل جاوید اور راجہ راشد حفیظ کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے کاٹی جانے والی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس، ایف سی اور انتظامیہ پر پتھراﺅ کیا، پتھراﺅ سے متعلق پولیس اور ایف سی کے اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے فیض آباد، قریبی علاقوں میں درختوں کو آگ لگائی، مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے