پریانکا چوپڑا

22 سال میں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا، اداکارہ پریانکا چوپڑا

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ 22 سال میں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا۔ رپورٹس کے مطابق ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ نئی ویب سیریز ’سیٹاڈل‘ میں ساتھی مرد اداکار رچرڈ میڈن کے برابر معاوضہ ملا۔

تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ کہنے سے میں مصیبت میں پڑ سکتی ہوں، میں 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور میں نے تقریباً 70 سے زیادہ فلمیں اور 2 ٹی وی شوز کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن جب میں نے ویب سیریز ’سیٹاڈل‘میں کام کیا تو یہ میرے کیریئر میں پہلی بار تھا کہ مجھے برابر کا معاوضہ ادا کیا گیا۔

واضح رہے کہ ’سیٹاڈل‘ کا ٹریلر یکم مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اس کی ابتدائی دو قسطیں 28 اپریل کو نشر ہوں گی۔ ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ویب سیریز میں رچرڈ میڈن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

(پاک صحافت) امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے