مریم نواز

مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز وفد کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچ گئیں۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر، پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید اور وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللّٰہ بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز تونسہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی، وہ ملتان سے براستہ سڑک تونسہ کے لیے روانہ ہوگئیں ہیں۔ مریم نواز جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، تونسہ اور راجن پور کا دورہ کریں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے