خواجہ سعد رفیق

سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر ہوابازی نے سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ کے رن وے کو اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں، سب سے زیادہ آمدن لاہور ایئرپورٹ جبکہ فیوچر پوٹینشل اسلام آباد ایئر پورٹ کا ہے، ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ بنائے گئے، سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ نہیں بننے چاہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ بنا کر ریاست کے اربوں روپے خرچ کیا گیا، معذرت کیساتھ ہم سب نے اس میں اپنا حصہ ڈالا، ملک میں 47 میں سے 17 ایئرپورٹس آپریشنل ہیں، ایئر پورٹ ہیں مگر ہمارے پاس جہاز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی فیلڈ پلاننگ ہی غلط کی گئی، پی آئی اے کی فیلڈ پلاننگ کمرشل بنیادوں پر نہیں کی گئی، ہمارے پاس 12 بوئنگ 777 جہاز ہیں دنیا ان سے جان چھڑا رہی ہے، ہمیں 100 سیٹس والے چھوٹے جہاز چاہیں مگر خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔ صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے