نصیر الدین شاہ

نصیر الدین شاہ نے پاکستانی مداحوں کو خبردار کر دیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خبردار کردیا ہے۔ نصیر الدین شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں پاکستانی مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی 2014ء میں شائع ہونے والی کتاب’ اینڈ دین ون ڈے (And Then One Day: A Memoir) کا اردو ترجمہ پاکستانی پبلشر نے بغیر اجازت کے شائع کرکے فروخت کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا اس ترجمے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میں اپنی کتاب کے اس اردو ترجمے کی فروخت کو روکنے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ بھارتی اداکار نے مزید لکھا کہ میں وہاں موجود دوستوں سے گزارش کروں گا کہ وہ اس کتاب کو خریدنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے