شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے ایک اہم اپیل کر دی

لاہور (پاک صحافت) معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے ایک اہم اپیل کر دی۔ شہزاد رائے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈاکٹروں کے مریضوں کے ساتھ تلخ لہجے میں بات کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں ڈاکٹروں کو ان کے مریضوں کے ساتھ سلوک پر جواب دہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں نے بہت سارے واقعات سنے ہیں کہ کس طرح مشہور ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم یاد رکھیں کہ آپ کا ایک اچھا لفظ بعض اوقات آپ کی تجویز کردہ کسی بھی دوائی سے کہیں زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے