سراج الحق

عدلیہ انتخابات کا معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑ دے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو چاہئے کہ وہ انتخابات کا معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑ دے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے بعد مناسب تاریخ پر انتخابات کروائے جاسکتے ہیں، 90 دن سے 105 دن ہوسکتے ہیں تو 205 دن بھی ہوسکتے ہیں۔ الیکشن صرف ایک لیڈر یا جماعت کے کہنے پر نہیں قوم کے مفاد کو دیکھتے ہوئے ہونا چاہیے، عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کو سیاست سے دور ہونا چاہیے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی نے پی ٹی آئی سے استعفی دینے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے پر عوام حیران ہیں۔ میں نے وزیراعظم اور عمران خان سے ملاقات کی، مسائل کا حل صرف الیکشن ہیں اور کوئی راستہ نہیں، عمران خان کو کہا نہیں چاہتا ملک میں 10 سال مارشل لاء لگے۔ عمران خان نے کہا کہ میری عمر اس سے زیادہ نہیں، میں بھی یہ نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے