مریم نواز

وزیر اعظم کی استعفے کی پیشکش، مریم نواز کا شدید ردعمل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کی جانب سے مشروط استعفے کی پیشکش پر شدید ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کی، مریم نواز کہتی ہیں کہ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو۔ پھر اُسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں؟ تھوڑا صبر تو کرو!

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفے ” ایماندار بندے“جیسے نہیں ہوں گے کہ اسپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ۔مریم نواز نے وزیر اعظم  کے مستعفی ہونے کی شرط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سڑک پر کھڑے ہوکر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے  تھے، پھر اسی اسمبلی میں آکر بیٹھے اور تنخواہیں سمیت الاؤنسز بھی وصول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دینے پر راضی ہوگئے، تاہم انہوں نے مستعفیٰ ہونے کے لئے ایک شرط رکھ دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اپوزیشن لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادے تو وہ کل ہی استعفیٰ دے دیں گے۔ وزیراعظم  نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے نہ لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئی،31 دسمبر کے بعد 31 جنوری بھی گزر گئی  اب استعفے دینے کی بجائے یہ سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے