راجہ پرویز اشرف

ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قومی حکومت نے ملک کو موجودہ معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے مختلف اقدامات شروع کیے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں یوکے ہائی کمیشن دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان برطانوی تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام برطانیہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے