اکشے کمار

اکشے کمار نے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار اکشے کمار نے اپنے ایک مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے۔  خیال رہے کہ اکشے کمار  نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی پلک نامی ایک مداح کی خواہش پر اسے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اداکار اکشے کمار نے ٹوئڑ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو پیاری پلک‘۔

تفصیلات کے مطابق  بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی ٹوئٹ میں مداح کو مخاطب کرتے ہوئے  مزید لکھا کہ ’چاہے آپ گھر سے دور ہیں، لیکن یقیناََ آپ کے خاندان کی نیک تمنائیں اور محبت آپ کے ساتھ رہے گی‘۔ اکشے کمار نے یہ بھی لکھا کہ ’امید ہے کہ آپ کا سال بہت اچھا گزرے گا‘۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی مداح پلک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا تھا۔ مداح نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’محترم اکشے کمار سر! برسوں سے میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں، آج میری سالگرہ ہے اور میں اپنے گھر سے دور ہوں تو شاید آپ کی طرف سے ملنے والی مبارکباد میرے چہرے پر حقیقی مسکراہٹ بکھیر دے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے