آغا علی اور حنا الطاف کے یہاں سے خوشی کی خبر آگئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے یہاں سے خوشی کی خبر آگئی۔ خیال رہے کہ اداکار کے بڑے بھائی نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تمام افواہوں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابقآغا علی کے بڑے بھائی و اداکار علی سکندر نے آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف کی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی تمام خبروں کی تردید کر دی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں علی سکندر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ فنکار جوڑی کی طلاق نہیں ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر گردشی خبریں افواہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے لائیو سیشن کی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارف نے برہمی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام سے ملنے والی کامیابی کا سہرا اپنے بھائی اور اہل خانہ کو دیا لیکن حنا الطاف کا نام تک نہیں لیا جبکہ حنا نے انہیں خوب سپورٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے