نوازشریف

نوازشریف کیجانب سے جلد واپس آنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے اور پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ میں جلد پاکستان آنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت ورچوئل اجلاس ہوا۔ جس میں نوازشریف نے حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں کے بارے میں رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں ملک مسلسل بحرانوں کا شکار ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ رابطوں اور ملاقاتوں کو ڈیل کا نام دینا افسوسناک ہے۔ اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف کیسز کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھی بات چیت ہوئی۔ نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے