مائیکل جیکسن

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن 9/11 سانحے کا شکار ہونے سے کیسے بچ گئے؟

(پاک صحافت) کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن معجزانہ طور پر نائن الیون سانحے کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے۔ ان کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مائیکل جیکسن کی ایک میٹنگ تھی لیکن وہ اس میٹنگ میں صبح دیر سے اُٹھنے کی وجہ سے نہیں جاسکے اور ایک افسوسناک سانحے کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل جیکسن کے بھائی جرمین جیکسن نے بتایا کہ ’شکر ہےکہ ہم میں سے کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ مائیکل جیکسن کو صبح ٹوئن ٹاورز میں میٹنگ کے لیے جانا ہے، ہمیں یہ اس بارے اس وقت معلوم ہوا جب والدہ نے ہوٹل کو فون کیا تاکہ یہ مائیکل جیکسن کی خیریت دریافت کرسکیں‘۔

واضح رہے کہ جرمین جیکسن نے مزید کہا کہ ’والدہ کے کال کرنے پر مائیکل جیکسن نےکہا کہ ماں، میں ٹھیک ہوں اور آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے رات گئے باتوں میں مصروف رکھا اور اسی وجہ سے میں دیر سے سویا اور صبح وقت پر نہیں اُٹھ سکا اور میٹنگ میں نہیں جاسکا تو زندہ بچ گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں

امبانیز کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو نعمان اعجاز نے آڑے ہاتھوں لے لیا

(پاک صحافت) پاکستانی معروف سینیئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ امبانیز کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے