اختیار ولی خان

عمران نیازی جھوٹوں کا سردار اور انکی ساری سیاست جھوٹ کا مینار ہے۔ اختیار ولی خان

پشاور (پاک صحافت) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جھوٹوں کا سردار ہے اور ان کی سیاست میں جھوٹ، فراڈ اور دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں، اب لوگ ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا اختیارولی خان نے عمران نیازی کی کوہاٹ تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی جھوٹوں کا سردار ہے اور انکی ساری سیاست جھوٹ کا مینار ہے۔ عمران کو اب نیوٹرل ایمپائر کیساتھ کھیلنا سیکھنا ہوگا ورنہ پویلین کا راستہ ناپیں، الحمدللہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور پاکستانی قوم ایک آزاد قوم ہے۔

اختیار ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی کے پی حکومت کے وسائل گزشتہ نو سال سے لوٹ رہے ہیں، عمران صاحب مہنگائی آپ کا دیا ہوا تحفہ ہے ورنہ پاکستان میں ایسے حالات پہلے کبھی نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولتے کبھی شرم نہیں آتی نہ ہی حیاء آتی ہے، آپ کی حکومت میں شبر زیدی نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سرکاری اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے