پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عطابیگ محسن کی ترکش میڈیا انڈسٹری میں انٹری

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار عطابیگ محسن اب 7 مئی سے ترکش کامیڈی ڈرامہ سیریل ’کویو بیاز‘ کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار عطابیگ محسن نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے پروجیکٹ ’کویو بیاز‘ کے حوالے سے اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق عطا بیگ محسن نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ’ پیش خدمت ہے میرا پہلا ترکش ڈرامہ سیریل ’کویو بیاز‘، جو اتوار 7 مئی کو تابی پر ریلیز ہو رہا ہے اور اس کی ہدایت کاری Bulent Isbilen نے کی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’دادا، دیمی اور ہر اس شخص کے لیے جس کو زندگی میں ناکامی کا سامنا ہے۔ مجھے امید ہے کہ فرحان آپ سب کو ہنسنے پر مجبور کر دے گا‘۔

واضح رہے کہ اس کامیڈی ڈرامہ سیریل میں عطابیگ محسن کے ساتھ ساتھ پاکستانی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور اداکار توثیق حیدر بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، اس کے علاوہ ترکش فنکار نیسا بولکباش اور اتاکان ہوگورین بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عطابیگ محسن نے مختلف پاکستانی کمرشل میں کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اکشے کمار

اکشے کمار نے صبح 4 بجے اُٹھنے کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے صبح 4 بجے اُٹھنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے