نور بخاری کی سیاست میں انٹری

(پاک صحافت) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری اب سیاست کے میدان میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ سابقہ اداکارہ نور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نور بخاری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے۔ سابقہ اداکارہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں ہیں۔ سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں، نور ماضی میں شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں، بےشمار فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

واضح رہے کہ کچھ برس قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ اس کے بعد 2019 کے اختتام پر نور بخاری کی پانچویں شادی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں۔ انہوں نے پانچویں شادی اپنے تیسرے شوہر یعنی عون چوہدری سے کی ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں نور بخاری اور عون چوہدری نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے سابقہ اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو آٖفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جنید جمشید کے بیٹے نے والد کی شادیوں کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا

(پاک صحافت) مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید نے والد کی شادیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے