میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے، راکھی ساونت

ممبئی (پاک صحافت) راکھی ساونت اپنی دوسری شادی کے بعد سے ہی ایک بار پھر شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں ، راکھی ساونت عرف فاطمہ نے اپنے مذہب تبدیلی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسے اپنی مرضی قرار دیتے ہوئے لو جہاد کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک جانب راکھی ساونت عدیل خان درانی سے نہ صرف شادی کا دعویٰ کر رہی ہیں بلکہ شادی کی تصاویر، ویڈیوز سمیت نکاح نامے تک کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے ہیں۔ تو دوسری جانب عدیل خان درانی نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو اس معاملے کو بھارت میں جاری لو جہاد مہم سے جوڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے انہیں تبدیل مذہب میں کوئی مسئلہ نہیں ، انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے، یہ ہندوستان ہے کوئی طالبان تو نہیں اور یہاں ہر چیز کی اجازت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو لوجہاد سے جوڑنے سے گریز کیا جائے کیوں کہ اس سے ان کا معاملہ اور پیچیدہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بالی وڈ اسٹار

سلمان خان نے اگلے سال کی خوشخبری اس عید پر سنادی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کو اگلے سال کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے