عامر خان

عامر خان نے اداکارہ کیارا ایڈوانی کی مشکل دور کردی

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان نے اداکارہ کیارا ایڈوانی کی مشکل دور کردی،  خیال رہے کہ اداکار کے اس مثبت عمل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ کیارا ایڈوانی کی حال ہی میں سدھارت ملہوترا کے ساتھ ’شیر شاہ‘ نامی فلم ریلیز ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران عامر خان اپنے صاحب زادے آزاد اور اپنی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ شریک ہوئے جس میں عامر خان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی ایک ساتھ اسٹیج پر آئے۔ اسٹیج پر آتے ہی عامر خان نے اپنا ماسک اتارا لیکن کیارا کو کان کی بالیاں پہننے  کی وجہ سے ماسک اتارنے میں دشواری کا سامنا ہوا جس پر عامر خان نے اداکارہ کو ماسک اتارنے میں مدد کی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کیارا کافی دیر تک ماسک اتارنے کی کوشش کرتی رہیں اور بالآخر عامر خان اطمینان سے ان کو اس  مشکل سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ  ان کے نزدیک سینما ہالز کھولنا اُس وقت ہی مناسب ہے جب ملک میں کورونا وبا کی صورتحال بہتر  ہو اور عوام  بغیر خطرے کے گھر سے باہر  نکل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے