امجد صابری

معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس گزر گئے

کراچی (پاک صحافت) لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کے مداحوں سے بچھڑے پانچ سال گزر گئے، آج ان کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ امجد صابری کو 5 سال قبل 22 جون 16 رمضان المبارک کو کراچی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بین القوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھے۔ امجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت تک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

واضح رہے کہ  قوال امجد صابری نے اپنے والد اور چچا مقبول صابری کی مشہور زمانہ قوالی تاجدار حرم کو اتنی خوبصورتی سے پڑھا کہ شہرت کی بلندیاں چھولیں۔ امجد صابری کی مقبول قوالیوں میں ’تاجدار حرم‘، ’بھر دو جھولی‘، ’علی کے ساتھ ہے زہرہ کی شادی‘، ’میرے خواجہ پیا‘ اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے