سیلاب

حکومت کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے دس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان اور کے پی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے دس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورت حال پر اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی ڈیزاسٹر حکام کے مشترکہ سروے کے بعد متاثرین معاوضہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کو کوئٹہ فوری پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے اور کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام ڈیمز محفوظ ہیں، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد بلوچستان جاؤں گا، مون سون کی مزید بارشوں کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی محکمے ہائی الرٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے