فیصل آباد (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حرا مانی کےفیصل آباد کالج میں کنسرٹ کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔ خیال رہے کہ حرامانی نے پنجاب گروپ آف کالجز میں لگاتار دو دن طلباء کے لیے پرفارم کیااور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کے ویڈیو کلپس بھی شیئر کیے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حرا مانی نے اس ہفتے پنجاب گروپ آف کالجز میں ہونے والے سالانہ میوزیکل فیسٹا میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ یاد رہے کہ حرا مانی نے اس ایونٹ میں نازیہ حسن کا مشہور گانا ’ڈسکو دیوانے‘ اور بالی ووڈ کی مشہور فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا گانا ’بلم پچکاری‘ بھی گایا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے مداح جوکہ اس کنسرٹ میں موجود تھے ان کی پرفارمنس سے بہت لطف اندوز ہوئے۔تاہم، کچھ لوگوں نے اداکارہ کو سالانہ میوزیکل فیسٹا میں مدعو کرنے پر تنقید بھی کی۔ خیال رہے کہ ایک صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ ’پاکستان کے وہ تمام گلوکار کہاں ہیں جنہیں پنجاب کالج نے پرفارمنس کے لیے مدعو کیا تھا؟‘