کامیڈی شو

مشہور کامیڈی ”دی کپل شرما شو” بند کرنے کا فیصلہ

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی مشہور کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دی کپل شرما شو بھارت کا مقبول ترین شو ہے جس میں اب تک متعدد بالی وڈ ستاروں کو مدعو کیا جا چکا ہے، جس کی وجہ سے شو کی رینکنگ میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔  لیکن اب حال ہی میں اس شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں متعدد کاروبار متاثر ہوئے ہیں  وہیں اب ‘دی کپ شرما شو’ بھی اس کے شکنجے میں آگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کپل شرما شو کو فروری کے وسط سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ وبا کی وجہ سے سنیما گھر بند اور فلموں کی پروموشنز رکی ہوئی ہیں جب کہ شو میں شائقین کو بھی مدعو نہیں کیا جاسکتا۔ رپورٹس کے مطابق یہ وہ وجوہات ہیں جس کی بنا پر شو کر بند کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

واضح رہے کہ شو کی انتظامیہ نے اسے اس وقت تک دی کپل شرما شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک تمام تر چیزیں پہلے جیسی نہیں ہو جاتیں۔ یعنی کورونا کے بعد جب تک چیزیں معمول تک نہیں آجاتیں تب تک شو بند رہے گا۔ خیال رہے کہ دی کپل شرما شو کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا جس کہ بعد اب تک شو میں سیکڑوں بالی وڈ شخصیات کو مدعو کیا جا چکا ہے۔ دو سال کے دوران دی کپل شرما شو  بھارت سمیت مختلف ممالک میں دیکھنے اور پسند کئے جانے لگا، تاہم اس شو کو فروری کے وسط سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے