اداکار

فیصل قریشی سے متعلق جانئے دلچسپ حقائق

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی عادات سے متعلق انتہائی دلچسپ حقائق بتائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ میں ہر انسان کی رائے کا احترام کرتا ہوں، حتیٰ کہ اگر میرے کسی ڈرامہ پر یا مجھ پر بھی تنقید کی جائے تب بھی مجھے کبھی برا نہیں لگتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ہر انسان کی اپنی رائے ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویب انٹرویو کے دوران فیصل قریشی سے  ان کے ہر وقت مطمئن رہنے سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ   میں حال میں زندہ ہوں، جو ہوگیا اس میں زندہ نہیں ہوں اور جو ہونے والا ہو اس کے لیے خود کو پریشان نہیں کرتا، اپنے مستقبل کے لیے میں کسی بھی چیز کی منصوبہ بندی نہیں کرتا‘۔

واضح رہے کہ ویب انٹرویو کے دوران اداکار فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ’زندگی میں فرسٹریشن ہر ایک کو ہوتی ہے اسی طرح مجھے بھی ہوتی ہے، سیٹ پر بھی مختلف وجوہات کے سبب کئی بار مایوس ہوجاتا ہوں،یہاں تک کہ گھر پر بھی بعض اوقات کسی بات پر بیوی سے مختلف خیالات رکھنے کے باعث فرسٹریشن ہوجاتی ہے‘۔ فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ’میں اپنی فرسٹریشن بائکنگ کے ذریعے،کرکٹ کھیل کر یا پھر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار کر نکال لیتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں

جنت مرزا کی جاپانی فیشن انڈسٹری میں انٹری

(پاک صحافت) پاکستانی ٹک ٹاک کوئن اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے پاکستانی شوبز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے